وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی عملدرآمد کمیٹی کے ارکان کی ملاقات‘ ٹیکس نظام کی مزید اپ گریڈیشن کے طریقوں پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی عملدرآمد کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی اور ٹیکس نظام کی مزید اپ گریڈیشن کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین کمیٹی، وزیراعظم …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی عملدرآمد کمیٹی کے ارکان کی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی عملدرآمد کمیٹی کے ارکان کی ملاقات‘ ٹیکس نظام کی مزید اپ گریڈیشن کے طریقوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی عملدرآمد کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی اور ٹیکس نظام کی مزید اپ گریڈیشن کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین کمیٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان اور ایف بی آر کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے ٹیکس اصلاحات کمییشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت مجوزہ اصلاحات کے نفاذ کے حوالے سے پرعزم ہے، اس سلسلے میں ٹیکس اصلاحات عملدرآمد کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو وصولی، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس نظام کے موثر انتظام سے متعلق سفارشات کی ترجیحات عملدرآمد میں زیادہ موثر ہوں گی۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ 18 اکتوبر تک جمع کرائے گئے گوشواروں کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 310 ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں ایک لاکھ 92 ہزار 59 تھی۔ وزیر خزانہ نے اس حوالے سے ایف بی آر حکام کو کوششیں جاری رکھنے کی تاکید کی۔








