کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کو جو فتح ہوئی اس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں،یہ جیت پوری قوم کے لیے ایک فخر اور باعث مسرت ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1992ءکے ورلڈ کپ کی فتح کے کافی عرصے بعد کرکٹ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ٹی وی چینل سے گفتگو
کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کو جو فتح ہوئی اس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں،یہ جیت پوری قوم کے لیے ایک فخر اور باعث مسرت ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1992ءکے ورلڈ کپ کی فتح کے کافی عرصے بعد کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کو جو فتح ہوئی اس پر ہم سب اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور یہ جیت ہماری پوری قوم کے لیے ایک فخر بھی ہے اور باعث مسرت بھی۔ منگل کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو اس جیت کی جب یہ خبر ملی اس وقت میں ان کے ساتھ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود تھا جہاں انہوں نے وہیں فوری یہ فیصلہ کیا کہ پوری کرکٹ ٹیم کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ءمیں جب ورلڈکپ جیتا تب بھی ملک کے وزیراعظم محمد نواز شریف ہی تھے اور اب جب ہمیں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے تو ملک کے وزیراعظم محمد نواز شریف ہی ہیں جو اس بات کا عکاس ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی ہی کی ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں اس جیت پر پوری قوم اور بالخصوص پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو ایسی مذید خوشیوں اور فتوحات سے ہمکنار کرے۔ آمین









