اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (کیرک) پروگرام کے تحت خطہ میں روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان وسط جنوبی ایشیائی خطوں میں رابطوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان کیرک کے تحت توانائی، تجارت اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کر رہا ہے۔ ان خےالات کا …
وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا دوشنبے میں وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (کیرک) پروگرام کے تحت خطہ میں روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان وسط جنوبی ایشیائی خطوں میں رابطوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان کیرک کے تحت توانائی، تجارت اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کر رہا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کیرک پروگرام کے تحت خطہ میں روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی اور جنوبی ایشیائی خطوں کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس سے خطہ کی مارکیٹوں تک رسائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیرک کے تحت توانائی، تجارت اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے اقدامات کو بھی سراہا۔ وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے کیرک حکمت عملی 2030ءپروگرام کی توثیق کی۔ انہوں نے کیرک پروگرام کے تحت مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سے پہلے تاجکستان کے صدر ایموم علی رحمون نے کیرک 2030ءحکمت عملی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس میں 11 ممالک اور 6 بڑے کثیر الجہتی ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔








