وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے وائس چیئرمین انڈس موٹر کمپنی شنی یانگی کی ملاقات

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات مفتاح اسماعیل سے جمعرات کو انڈس موٹر کمپنی کے وائس چیئرمین شنی یانگی نے ملاقات کی۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی اور فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ وائس چیئرمین شنی یانگی اور انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے وزیر خزانہ …

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات مفتاح اسماعیل سے جمعرات کو انڈس موٹر کمپنی کے وائس چیئرمین شنی یانگی نے ملاقات کی۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی اور فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ وائس چیئرمین شنی یانگی اور انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے وزیر خزانہ کو کمپنی کی کارکردگی اور پاکستان کے ریونیو میں اس کی شراکت کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے آئندہ بجٹ کے لیے آٹو انڈسٹری سے متعلق کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے قیمتوں اور کاروں کی فروخت کو برقرار رکھنے کے لیے آئندہ بجٹ میں آٹو انڈسٹری کے لیے حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔ وزیر خزانہ نے شنی یانگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی توسیع میں حائل رکاوٹوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ بزنس فرینڈلی ہو گا اور معیشت میں برآمدات اور کاروبار کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔وزیر خزانہ نے انڈس موٹر کمپنی کے وائس چیئرمین شنی یانگی کو حکومت کے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔