وفاقی وزیر خواجہ آصف سے چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نور بیکری کی ملاقات

وفاقی وزیر خواجہ آصف سے چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نور بیکری کی ملاقات چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نور بیکری نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے …

وفاقی وزیر خواجہ آصف سے چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نور بیکری کی ملاقات
چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نور بیکری نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور مختلف منصوبوں کی تکمیل کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے دریائے سندھ کے بہاﺅ سے متعلق چین کی طرف سے کئے جانے والے سروے اور دونوں ممالک کے درمیان اس حوالہ سے مفاہمت کی یادداشت کو ملک کے اندر پانی کے وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے اہم قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہدری کو بھی آگے بڑھانے میں سود مند ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر بڑے پن بجلی منصوبوں کیلئے چین کے تجربہ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے گذشتہ دورہ کے دوران اس سلسلہ میں تجزیاتی سٹڈی کو باقاعدہ طور پر مفاہمت کی یادداشت میں تبدیل کیا گیا تاکہ اس منصوبہ کیلئے مالی معاونت کے ذرائع پیدا کئے جا سکیں، یہ ایک انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن اور وزارت پانی و بجلی کے درمیان قریبی تعاون سے توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔

Leave a Reply