لاہور۔15 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسٹس اعجار الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ وحشیانہ فعل ہے‘ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے‘ آج کا دن اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے‘ ووٹ کی حرمت ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا‘ الیکشن کیلئے سازگار ماحول بہت ضروری ہے‘ بروقت انتخابات بہت ضروری ہیں‘ تاکہ پرامن اقتدارانتقال ہو …
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا ریلوے ایمپلائز اپارٹمنٹس کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
لاہور۔15 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسٹس اعجار الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ وحشیانہ فعل ہے‘ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے‘ آج کا دن اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے‘ ووٹ کی حرمت ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا‘ الیکشن کیلئے سازگار ماحول بہت ضروری ہے‘ بروقت انتخابات بہت ضروری ہیں‘ تاکہ پرامن اقتدارانتقال ہو سکے‘ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہئے‘ گالیوں اور الزامات کی بنیاد پر مقابلہ نہیں کیا جاسکتا‘ ریلوے کی بہتری کیلئے آدھی اسمبلی ناراض کرلی‘ پھر بھی کہا جاتا ہے کہ ہم نے کچھ نہیں کیا‘ 10 ہزارمیگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہ کرتے تو آج صرف دو گھنٹے بجلی مل رہی ہوتی‘ وہ اتوار کے روز ریلوے ایمپلائز اپارٹمنٹس گڑھی شاہو لاہور میں کلاس تھری اور فور کیلئے بنائے گئے رہائشی اپارٹمنٹس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ سی ای او ریلویز محمد جاوید انور بوبک اور دیگر اس موقع پر موجود تھے








