اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خوراک سید فخرامام نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زرعی یونیورسٹیوں اور زرعی تحقیقی مراکز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا،ہم 90 سے 95 فیصد غذائی خودکفیل ملک ہیں،ہماری ضرورت سے دس سے پندرہ لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کم ہوئی ہے اس لئے گندم درآمد کرنی پڑے گی۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے مطالبات زر …
وفاقی وزیر خوراک سید فخرامام کا قومی اسمبلی میں بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خوراک سید فخرامام نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زرعی یونیورسٹیوں اور زرعی تحقیقی مراکز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا،ہم 90 سے 95 فیصد غذائی خودکفیل ملک ہیں،ہماری ضرورت سے دس سے پندرہ لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کم ہوئی ہے اس لئے گندم درآمد کرنی پڑے گی۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحریکوں پر بحت سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے اس سال ہمیں گندم درآمدکرنی پڑے گی۔ہماری وزارت نے گندم درآمد کرنے کے لئے درخواستیں بھی منگوالی ہیں،آٹھ ہفتوں تک گندم امپورٹ ہونا شروع ہو جائے گی،پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کر لیا،خیبر پختونخواہ اور پاسکو گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا نہیں کر سکے،دنیا فصلوں کی پیداوار کے حوالے سے ہائی ویلیو ٹارگٹ کی طرف جارہی ہے اور ہم ستر سال سے لو ویلیو ٹارگٹ کی طرف جارہے ہیں۔ کورونا نے دینا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے کو نمبر ون قرار دیا تھا لیکن میں زراعت کے شعبے کو نمبر ون سمجھ رہا ہوں،پاکستان کے لئے سب سے بڑا چیلنج کرونا وائرس اور ٹڈی دل ہے،ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے تیاری کر رہے ہیں،ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے ہم نے گیارہ جہاز کرائے پر حاصل کر لئے ہیں۔فخرامام نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پچیس ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے،ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں، بہت متحرک ہوکر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو سندھ میں جہاں جہاں اسپرے کے لئے بھیجا جاتا ہے وہاں وہ پہنچ جاتے ہیں،پنجاب کے 54 لاکھ کاشتکار ہیں جن میں سے تقریباً 35 لاکھ رجسٹرڈ ہیں، کاشکاروں کو ہم زرعی ریلیف دیں گے۔فخر امام نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں دنیا کے معیار کی نہیں ہیں، ہمیں اپنی یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا،ہمیں اپنے ریسرچ سینٹرز پر بھی خصوصی توجہ دینی پڑے گی۔








