لاہور۔4 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے لاہور میں لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران و افسران نے ملاقات کی۔ اس موقع پرلیسکو انجینئرز رانا وسیم ، محمد رمضان بٹ اور رائے اصغر سمیت تمام انجینئرز افسران موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ کو علامہ اقبال ٹاﺅن سب ڈوےژن مےں ہونے والے فراڈ ایف آئی اے کی تحقیقات اور 11 افسران لیسکو کے خلاف کیس رجسٹر …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران و افسران کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔4 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے لاہور میں لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران و افسران نے ملاقات کی۔ اس موقع پرلیسکو انجینئرز رانا وسیم ، محمد رمضان بٹ اور رائے اصغر سمیت تمام انجینئرز افسران موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ کو علامہ اقبال ٹاﺅن سب ڈوےژن مےں ہونے والے فراڈ ایف آئی اے کی تحقیقات اور 11 افسران لیسکو کے خلاف کیس رجسٹر ڈ کرنے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف آئی اے کی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایف آئی اے کے عہدیداران کیخلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے لیسکوافسران کو یقین دلایا کہ جلد انجینئرز سروس سٹرکچر تشکیل دےا جائے گا، انجینئرز کو جائز مقام ملے گا اورکوئی زیادتی نہیں ہو گی۔








