اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے‘ تمام قومی ادارے آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنا کام موثر طریقے سے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے‘ تمام قومی ادارے آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنا کام موثر طریقے سے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تعاون کی وجہ سے اپنا دور مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے ملک بھر میں کئی میگا پراجیکٹس شروع کیے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت میں ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ و








