اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش …
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی کی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی روایات کو زندہ رکھا اور قول و فعل میں اتفاق کی مثال قائم کی۔








