وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خاران میں دہشت گرد حملے پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خاران شہر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردانہ حملوں کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے خاران آپریشن …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خاران شہر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردانہ حملوں کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے خاران آپریشن میں حصہ لینے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے اہلکار قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔محسن نقوی نے سخت الفاظ میں دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اس دھرتی پر بوجھ ہیں جنہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کی بھرپور حمایت سے ملک کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت نے نہ صرف حملوں کو ناکام بنایا بلکہ ایک بڑی تخریب کاری سے بھی بچا لیا جس پر پوری قوم کو اپنی فورسز پر فخر ہے۔