وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی بڑی کارروائی اور 34 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کی بھرپور ستائش کی ہے جن میں ’فتنہ الخوارج‘ کے 34 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کر کے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کی بھرپور ستائش کی ہے جن میں ’فتنہ الخوارج‘ کے 34 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کر کے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 34 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانا ایک بڑی کامیابی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی افواج اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔