وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، ایف سی ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہیوں کی عیادت کی

پشاور۔ 11 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کی عیادت کی۔ سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت دریافت کی اور علاج …

پشاور۔ 11 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کی عیادت کی۔ سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے بارے استفسار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کے بلند عزم اور جذبے کو سراہا۔