کوئٹہ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قائدین کے ساتھ ملکر بلوچستان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں،جہاں جمہوریت مضبوط ہو گی، وہاں ہر مسلے کا حل موجود ہو گا، جمہوریت میں ملک کبھی کمزور نہیں ہوا ،معاملات و مسائل کا حل بات چیت سے تلاش کرنا ہوگا،ناراض تو ہم بھی ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم …
وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنس وڈھ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قائدین کے ساتھ ملکر بلوچستان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں،جہاں جمہوریت مضبوط ہو گی، وہاں ہر مسلے کا حل موجود ہو گا، جمہوریت میں ملک کبھی کمزور نہیں ہوا ،معاملات و مسائل کا حل بات چیت سے تلاش کرنا ہوگا،ناراض تو ہم بھی ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا اس کے باوجود ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں،گوادر کے حوالے سے سنگاپور سے جو معاہدہ کیا گیا تھا وہی معاہدہ چین سے بھی کیا گیا، جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ہمیں مذہب ،نسل اور زبان کی تعصب سے نکل کر آگے سوچنا ہو گا ،مسلم لیگ ملک کے تمام اکائیوں کو یکساں ترقی دینے کی خواہاں ہے، دشمن پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ہمیں حکمت عملی اور تدبر سے حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا، بلوچ نوجوان تعلیم کی حصول پر توجہ دیں، قلم اور کتاب کو اپنائیں کوئی طاقت ان کی حقوق کو ہڑپ نہیں کر سکتی یونیورسٹی کے لئے سردار اختر مینگل نے زمین دے کر ایک مثال قائم کر دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنس وڈھ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








