اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ،پولیس کی فزیکل فٹنس کے لیے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراءکی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزرات داخلہ …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا وزرات داخلہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ ای پولیسنگ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ،پولیس کی فزیکل فٹنس کے لیے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراءکی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزرات داخلہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ اجلاس میں چئیرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اسلام آبادضلعی انتظامیہ اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے مصالحتی کمیٹیاں جلد تشکیل دینے کی ہدایات دیں ،وزیر داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے کو ٹور آپریٹرز کی لسٹ کا جائزہ لینے،لسٹ میں مستند ٹور آپریٹرز کے ناموں کا اندراج کرنے،اسلام آباد لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن پر کام کو تیز کرنے کی ہدایات کی گئیں ۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ آن لائن ویزا کی سہولت کو فوراً شروع کیا جائے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراءکی بہترین سہولتیں دی جائےں۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شادی ہال کے اوقات کی پابندی اور ون ڈش پالیسی پر عملد رآمد کو یقینی بنائے ۔








