کوئٹہ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کے باآسانی حصول کے لئے جدید سہولیات متعارف کرائی جارہی ہیں، کوئٹہ میں عالمی معیار کا پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس قائم کیا گیا ہے جس میں روزانہ 160 پاسپورٹ بنائے جائیں گے اس دفتر میں خواتین کے لئے علیحدہ کاونٹر قائم کیا گیا ہے اس جدید سہولیات پر مبنی ایگزیگٹو …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی کوئٹہ میں پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
کوئٹہ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کے باآسانی حصول کے لئے جدید سہولیات متعارف کرائی جارہی ہیں، کوئٹہ میں عالمی معیار کا پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس قائم کیا گیا ہے جس میں روزانہ 160 پاسپورٹ بنائے جائیں گے اس دفتر میں خواتین کے لئے علیحدہ کاونٹر قائم کیا گیا ہے اس جدید سہولیات پر مبنی ایگزیگٹو آفس کے قیام سے عوام کو گھنٹوں انتظار کی زحمت سے نجات مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج معاشی ترقی کے مقابلے کا دور ہے بھارت کے ساتھ ہمارا معاشی مقابلہ ہے معیشت مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔








