اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین دوستی نئی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے، سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین دوستی نئی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے، سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندے قومی ترقی میں شریک ہیں، ان کو سخت سیکورٹی فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک علاقے میں اقتصادی خوشحالی کا باعث بنے گا۔ چینی سفیر نے بلوچستان میں سکولز کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔








