وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔ 23 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے روح رواں ہیں اور رہیں گے، نواز شریف کی سیاست کو جدا نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں جن سے اداروں کے درمیان محاز آرائی ہو، پہلے نیب لوگوں کو بامشرف کرتی تھی اب بے نواز کررہی ہے، پارلیمینٹ …

لاہور۔ 23 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے روح رواں ہیں اور رہیں گے، نواز شریف کی سیاست کو جدا نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں جن سے اداروں کے درمیان محاز آرائی ہو، پہلے نیب لوگوں کو بامشرف کرتی تھی اب بے نواز کررہی ہے، پارلیمینٹ اورانتظامیہ پر سرجیکل سٹرائیکس کی جارہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نئے صدر کا اعلان کیا جائیگا، بدقسمتی سے پاکستان کو بیرونی خطرات کا سامنا ہے، ملک دشمن قوتیں ہماری اقتصادی اورمعاشی کامیابیوں سے خائف ہیں اسی لیے وہ ہمارے خلاف متحد ہوچکی ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں امن نہ ہو، ہندوستان سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دے رہا ہے ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے لیکن اندر سے بھی سیاسی استحکام پر سرجیکل سٹرائیک ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ فارسی، فردوسی چیئر، ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور مسلم انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے "امن و سلامتی کے فروغ میں تصوف و عرفان کا کردار” کے موضوع پر ین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔