وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہو رہی ہیں، دشمن انتشار پھیلا کر سی پیک کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت اچھا کام کر رہی ہے لیکن اچھا کام کرنے والی …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہو رہی ہیں، دشمن انتشار پھیلا کر سی پیک کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت اچھا کام کر رہی ہے لیکن اچھا کام کرنے والی حکومت پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ءمیں جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں جبکہ دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی زور تھا اور ملک بھر میں روزانہ 18,18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام کے لیے موثروکارآمد اقدامات اٹھائے بلکہ دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے اور توانائی بحران حل کرنے کے لیے بھی اہم و موثر اقدامات کیے جن کی بدولت آج نہ صرف ملک کا امن بحال ہوا ہے بلکہ دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا جا چکا ہے اور 18,18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے بھی عوام کو نجات مل چکی ہے جو موجودہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

مزید خبریں