وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی سیکرٹری خارجہ کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کئی چیلنجز درپیش ہیں اور میں …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی سیکرٹری خارجہ کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کئی چیلنجز درپیش ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ بیرونی محاذ پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے، عالمی دنیا میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف موثر طور پر اقوام عالم کو پہچانے میں آپ اپنی صلاحتیوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گی۔

Leave a Reply