وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا ٹیلی فونک رابطہ ساوتھ افریقہ اور برطانیہ میں موجود نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رینجرز …
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا ٹیلی فونک رابطہ

مزید خبریں
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا ٹیلی فونک رابطہ
ساوتھ افریقہ اور برطانیہ میں موجود نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رینجرز کی جانب سے گذشتہ چند دنوں میں ساوتھ افریقہ اور برطانیہ میں موجود نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کراچی میں امن و امان کے قیام اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے حوالے سے رینجرز سندھ کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کو اس سلسلے میں مفصل ریفرنس وزارت داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ رینجرز کی جانب سے بھیجے جانے والے ریفرنس کی روشنی میں معاملہ ساوتھ افریقہ اور برطانیہ کی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ بات سنگین اور انتہائی قابل تشویش ہے کہ ساوتھ افریقہ اور برطانیہ کی سر زمین کراچی میں قتل و غارت اور دہشت گردی کے لئے استعمال کی جارہی ہے، ہم دونوں ممالک کی حکومتوں سے واضح ثبوت کے ہمراہ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔








