کلرسیداں ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 13 مئی ہفتہ کواپنے حلقہ انتخاب تھانہ روات کے علاقے موضع کھینگر کٹاریاں اور جھٹہ ہتھیال میں دن ایک بجے جبکہ تھانہ چونترہ کے علاقے میں دن تین بجے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ان کے اس دورے سے حلقہ کی عوام کے لئے بہت سے ترقےاتی منصوبہ جات کی گرانٹس کے اعلانات بھی توقع …
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہفتہ کواپنے حلقہ انتخاب موضع کھینگر کٹاریاں اور جھٹہ ہتھیال میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے

مزید خبریں
کلرسیداں ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 13 مئی ہفتہ کواپنے حلقہ انتخاب تھانہ روات کے علاقے موضع کھینگر کٹاریاں اور جھٹہ ہتھیال میں
دن ایک بجے جبکہ تھانہ چونترہ کے علاقے میں دن تین بجے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ان کے اس دورے سے حلقہ کی عوام کے لئے بہت سے ترقےاتی منصوبہ جات کی گرانٹس کے اعلانات بھی توقع کی جارہی ہے یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ممتاز سماجی شخصیت چوہدری خالد سلیم آف ڈھیری اورسابق نائب تحصیل ناظم پوٹھوہار ٹاون چوہدری محمد فاروق کی کاوشوں سے دونوں سابق ناظم یونین کونسل چونترہ اور سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل آف پنجاب شفقت منیر ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور خرم منیر ملک ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ق) کو خیر آباد کہہ کر چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔








