وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا برطانوی وزیر داخلہ سے بات چیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات موجود ہیں اور برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ کے دورے سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا ۔منگل کو یہاں برطانوی وزیر داخلہ سے بات چیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات موجود ہیں اور برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ کے دورے سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا ۔منگل کو یہاں برطانوی وزیر داخلہ سے بات چیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کوئی بھی چیز پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتی تاہم بعض معاملات پر روکاٹیں موجود ہیں جس کو حل کرنے کے لئے دونوں فریقین پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں برطانوی ہم منصب کے ساتھ ہونی والی بات چیت سے پوری طرح مطمئن ہوں دونوں جانب ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply