وفاقی وزیر داخلہ کو کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواءکے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو جے آئی ٹی نے کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواءکے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی ‘رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیرِ داخلہ کی جانب سے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کی …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو جے آئی ٹی نے کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواءکے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی ‘رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیرِ داخلہ کی جانب سے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اے آرکے انفو ٹیک سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بھی فوری طور پرمنسوخ کر نے کاحکم دیا ہے ۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث اے آرکے انفو ٹیک کی انتظامیہ کےخلاف درج شدہ کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والی کمپنیوں یا غلط کاریوں میں ملوث غیرملکی کمپنیوں کی ریجسٹریشن منسوخ کی جا سکے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی کمپنیوںکی رجسٹریشن سے قبل ان کے کوائف اور مالی معاملات کی مناسب چھان بین ہو۔ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کےخلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply