اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین 5 روزہ دورے پر استنبول روانہ ہوگئے، انہیں دورے کی دعوت ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع فکری آئزک نے دی ہے۔ دو رے پر روانگی سے قبل رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خطے کی صورتحال اور خاص طور پر …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین 5 روزہ دورے پر استنبول روانہ ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین 5 روزہ دورے پر استنبول روانہ ہوگئے، انہیں دورے کی دعوت ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع فکری آئزک نے دی ہے۔ دو رے پر روانگی سے قبل رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خطے کی صورتحال اور خاص طور پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ بھارت کے تناظر میں ترک حکام کے ساتھ مفید بات چیت ہوگی، پاکستان کی دفاعی صنعت دنیا کی ترقی یافتہ صنعتوں کے ہم پلہ ہے، ہماری دفاعی مصنوعات کے معیارکو عالمی طور پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ رانا تنویر حسین دورے کے دوران ترکی میں 13 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے مےں شرکت کریں گے۔








