وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے نارنگ منڈی مانوالہ روڈ اور مانانوالہ کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا

لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے نارنگ منڈی سے مانوالہ روڈ اور مانانوالہ کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جمہوری استحکام معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا‘ آج ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کی وجہ سے واضح ترقی نظر آرہی ہے‘ آئے دن پارٹیاں بدلنے والے قومی …

لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے نارنگ منڈی سے مانوالہ روڈ اور مانانوالہ کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جمہوری استحکام معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا‘ آج ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کی وجہ سے واضح ترقی نظر آرہی ہے‘ آئے دن پارٹیاں بدلنے والے قومی سوچ نہیں رکھتے‘ قومی سطح پر قائدین کا کردار دیکھ کر ووٹ دینا چاہغئے‘ نواز شریف کا کردار عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے‘ گزشتہ چار سالوں میں ملک میں انتشار پھیلا لیا گیا‘ 126 دن دھرنا دیکر ملک جام کرنے کی کوشش کی گئی‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سالوں میں 400 یوٹرن لئے‘ اداروں کو گالم گلوچ کرکے پھر معافی مانگ لیتے ہیں‘ ہم نے چار سالوں میں دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی‘ فروری 2018ءتک 3500 میگا واٹ بجلی سرپلس سسٹم میں موجود ہو گی‘ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے‘ لوگ نواز شریف کے ساتھ ہیں‘ وہ (ن) لیگ کو ہی ووٹ دیں گے‘ 2018ءکے انتخابات میں (ن) لیگ کلین سویپ کریگی‘ رانا تنویر حسین نے نارنگ منڈی کیلئے ہسپتال‘ سٹیڈیم اور نارنگ غلہ منڈی کیلئے گیس‘ سولنگ‘ نالیوں‘ فلٹریشن پلانٹ کا اعلان کیا۔

Leave a Reply