اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ افغان سرحد کے اندر سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں جو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں۔ افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کی خواہش اپنی جگہ مگر دہشت گردوں کو ہر جگہ جواب دیں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے …
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ افغان سرحد کے اندر سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں جو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں۔ افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کی خواہش اپنی جگہ مگر دہشت گردوں کو ہر جگہ جواب دیں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان ہمارے بھائی ہیں، ان کے ساتھ رشتے جڑے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات بھی مثالی ہیں، حکومت ان کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ افغان سرحد کے اندر سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہمارے کنٹرول اور اطلاع سے باہر ہیں، یہ کون لوگ ہیں، پاکستان ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، وہ جہاں بھی ہوں گے ان کے ٹھکانے تباہ کئے جائیں گے۔







