اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسائیہ ممالک جیسا تعاون نہیں کر رہا، نیٹو افواج افغانستان میں امن قائم نہیں کر سکیں تو پاکستان کا کیا قصور ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین …
وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسائیہ ممالک جیسا تعاون نہیں کر رہا، نیٹو افواج افغانستان میں امن قائم نہیں کر سکیں تو پاکستان کا کیا قصور ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین سال کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف،ہماری مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں نے پرپورے خلوص اور سنجیدگی سے افغانستان کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی کوششیں کیں لیکن انکی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی سرحدوں پر کشیدگی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، پاکستان کی سرزمین پر اس وقت جو دہشت گردی ہو رہی ہے وہ بھی بھارت کی طرف سے افغانستان کو آﺅٹ سورس کی گئی ہے، ہمارے خلوص، سنجیدگی اور نیک تمناﺅں کے باوجود افغانستان اس طرح تعاون نہیں کر رہا جس طرح ایک ہمسائیہ بھائی کو کرنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ 16ممالک کی فوجیں افغانستان میں کتنی دہائیوں سے بیٹھی ہوئی ہیں لیکن اگر وہ وہاں امن قائم نہیں کر سکیں تو اس میں پاکستان کا کیا قصور ہے، پاکستان نے تو اپنے خرچ سے اور لازوال قربانیاں دے کر یہاں امن قائم کیا ہے جسے یہ لوگ اب ڈسٹرب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں







