اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم (پی ایم وائی ٹی ایس) کے تحت ینگ انجینئرز کی انٹرن شپ بارے بریفنگ دی گئی۔ پی ای سی کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے وفاقی وزیر کو بریف کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو پیش کی جانے والی سمری کیلئے تیار کی گئی سفارشات کی تفصیلات کے …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت ینگ انجینئرز کی انٹرن شپ بارے بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم (پی ایم وائی ٹی ایس) کے تحت ینگ انجینئرز کی انٹرن شپ بارے بریفنگ دی گئی۔ پی ای سی کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے وفاقی وزیر کو بریف کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو پیش کی جانے والی سمری کیلئے تیار کی گئی سفارشات کی تفصیلات کے بارے میں بتایا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اس سکیم کے مختلف پہلوﺅں اور تجاویز کو سراہا اور کہا کہ انجینئرز ہماری قوم کا اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اور ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی سے انہیں سازگار ماحول دینے میں مدد ملے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجوزہ سفارشات سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہو گا بلکہ نوجوان انجینئر کی وزیراعظم کے نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت ملازمتوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔








