خانیوال ۔ 10 فروری (اے پی پی):پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں 4 فروری 2026 سے 8 فروری 2026 تک بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔ یہ کارروائیاں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر افتخار حسین، ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان کی زیر سرپرستی اور ڈویژنل کمرشل آفیسر کی زیرِ نگرانی عمل میں لائی گئیں۔ مذکورہ مدت کے دوران ڈی سی او گروپ …
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی

مزید خبریں
خانیوال ۔ 10 فروری (اے پی پی):پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں 4 فروری 2026 سے 8 فروری 2026 تک بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔
یہ کارروائیاں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر افتخار حسین، ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان کی زیر سرپرستی اور ڈویژنل کمرشل آفیسر کی زیرِ نگرانی عمل میں لائی گئیں۔
مذکورہ مدت کے دوران ڈی سی او گروپ اور ایس ٹی ایز نے مختلف ٹرینوں میں چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 1403 کیسز بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے چارج کیے، جس کے نتیجے میں 1.86 ملین روپے کی خطیر رقم کرایہ اور جرمانے کی مد میں وصول کی گئی۔
وصول شدہ رقم باقاعدہ طور پر سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی۔یہ کارروائی پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کی مؤثر نگرانی، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کے تسلسل کی عکاس ہے، جس کا مقصد ریلوے آمدن میں اضافہ اور نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان اور ڈویژنل کمرشل آفیسر ملتان نے مشترکہ طور پر میڈیا کے ذریعے عوام کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مسافر سفر سے قبل اپنا باقاعدہ سفری ٹکٹ حاصل کریں اور دورانِ سفر ٹکٹ چیکنگ کے عمل میں ریلوے عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ جرمانے سے بچا جا سکے۔
مزید یہ کہ اگر کسی ناگزیر وجہ سے ٹکٹ حاصل نہ کیا جا سکا ہو تو فوری طور پر ٹرین میں موجود ریلوے عملے کو آگاہ کریں تاکہ قانونی طریقہ کار کے تحت رہنمائی حاصل کی جا سکے۔








