وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سینئر صحافیوں کو ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگرہم آپس میں اتفاق اور اتحاد پیدا کریں تو ریلوے اربوں ڈالر کما سکتی ہے‘ ساڑھے چار سال میں ریلوے نے بیل آﺅٹ پیکیج نہیں لیا‘ ریلوے کی نجکاری کے حوالے سے سوچا تک بھی نہیں‘ ای ٹکٹنگ کا آغاز اور تمام ٹرینوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے‘ آئندہ ماہ سی …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگرہم آپس میں اتفاق اور اتحاد پیدا کریں تو ریلوے اربوں ڈالر کما سکتی ہے‘ ساڑھے چار سال میں ریلوے نے بیل آﺅٹ پیکیج نہیں لیا‘ ریلوے کی نجکاری کے حوالے سے سوچا تک بھی نہیں‘ ای ٹکٹنگ کا آغاز اور تمام ٹرینوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے‘ آئندہ ماہ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور مین لائن کی اپ گریڈیشن شروع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں سینئر صحافیوں کو ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب موجودہ حکومت 2013ءمیں برسراقتدار آئی تھی تو سابق حکومتوں کی مسلسل عدم توجہی سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے پاکستان ریلوے کا ادارہ روبہ زوال تھا، اس کی آمدن مالی سال 2012-13ءمیں 18 ارب روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس قومی ادارے کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لئے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات کے نتیجہ میں مالی سال 2016-17ءمیں ریلوے کی آمدن بڑھ کر 40 ارب 10کروڑ روپے تک جا پہنچی اور چار سال کے قلیل عرصے میں 123 فیصد اضافہ ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی بنیادی حکمت عملی یعنی ”آمدن بڑھاﺅ خرچ گھٹاﺅ“ پر عمل کرتے ہوئے سال 2016-17ءکے بجٹ میں آمدنی کے دیئے گئے ہدف 36ارب کے مقابلے میں 40ارب 10کروڑ روپے حاصل کئے جہاں تک اخراجات کا تعلق ہے موجودہ حکومت کی فراخدلانہ پالیسیوں کے نتیجہ میں 2016-17ءریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply