وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

جے آئی ٹی میں طارق شفیع اور نیشنل بینک کے صدر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر تحفظات ہیں،جے آئی ٹی پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالا جا رہا، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں تصویر لیک ہوئی اس …

جے آئی ٹی میں طارق شفیع اور نیشنل بینک کے صدر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر تحفظات ہیں،جے آئی ٹی پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالا جا رہا، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں تصویر لیک ہوئی اس میں مجھے ملوث کیا جا رہا تھا، جے آئی ٹی میں طارق شفیع اور نیشنل بینک کے صدر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر تحفظات ہیں، جے آئی ٹی پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالا جا رہا، پاکستان کو سیاستدان چلاسکتے ہیں، ٹیکنوکریٹ نہیں، ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر آج تک کسی ایک منصوبہ پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، اپوزیشن ملک کی سلامتی پر سیاست نہ کرے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی کے ایک پروگرام میں تصویر لیک ہوئی اس میں مجھے ملوث کیا جارہا ہے اور حماد جاوید کو میرا بھانجا بتایا گیا جبکہ میں حماد جاوید کو نہیں جانتا اور نہ ہی اس سے میرا کوئی رشتہ ہے، اس خبر کے متعلق اخبار کی انتظامیہ سے بات کی ہے، ارشاد عارف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس خبر کی وضاحت کرائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے اس میں صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں طارق شفیع اور نیشنل بینک کے صدر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر تحفظات ہیں، جہاں اختلاف رائے یا اعتراض ہوگا اس پر بات کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پروپیگنڈا بلاجواز اور حقیقت پر مبنی نہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ سپریم کورٹ یا جے آئی ٹی پہنچ جائیں، ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا، ہم نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں اس سے سیکھا ہے، اس کو دہرانہ نہیں چاہتے، ایسا کچھ نہیں ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply