وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پاناما کیس کے سیاسی پہلو زیادہ اور قانونی پہلو کم ہیں، قانونی جنگ ہمارے وکلاءجبکہ سیاسی جنگ ہمیں خود لڑنی ہے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے سیاسی پہلو زیادہ اور قانونی پہلو کم ہیں۔ یہ قانونی جنگ تو ہمارے وکلاءجبکہ سیاسی …

پاناما کیس کے سیاسی پہلو زیادہ اور قانونی پہلو کم ہیں، قانونی جنگ ہمارے وکلاءجبکہ سیاسی جنگ ہمیں خود لڑنی ہے
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے سیاسی پہلو زیادہ اور قانونی پہلو کم ہیں۔ یہ قانونی جنگ تو ہمارے وکلاءجبکہ سیاسی جنگ ہمیں خود لڑنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے اور یہ سازش کوئی پہلی بار نہیں ہو رہی بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جب بھی حکومت میں آتی ہے اس کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز مصدقہ دستاویزات نہیں بلکہ چوری کے کاغذات ہیں جن پر صرف سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لیکر جانا چاہتے ہیں جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین ہماری ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ جب ہم سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کی بات کرتے ہیں تو یہ لوگ دھرنے شروع کر دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کو ہر حال میں ماننا چاہیئے ورنہ ملک میں انارکی پیدا ہوتی ہے جو نہیں ہونی چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ فیصلہ ہمارے خلاف آنے کی صورت میں احتجاج کا کوئی ارادہ ہے اور نہ اس کی کوئی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس راستے موجود ہیں ۔ ایک اور بھی عدالت موجود ہے جو عوام کی عدالت ہے ہم عوامی عدالت میں جائیں گے اور انشااللہ سرخرو ہوں گے کیونکہ ہم نے عوام کی خدمت کی اور ہماری قیادت بھی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

Leave a Reply