وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ایک دو ممبر کا رویہ مناسب نہیں جس کے متعلق ہم نے اپنے تحفظات و اعتراضات عدالت میں پیش کیے ہیں جنہیں مانا تو نہیں گیا لیکن ہمارے یہ تحفظات و اعتراضات جوں کہ توں بدستور موجود ہیں بلکہ شاید ہمارے ان تحفظات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ایک دو ممبر کا رویہ مناسب نہیں جس کے متعلق ہم نے اپنے تحفظات و اعتراضات عدالت میں پیش کیے ہیں جنہیں مانا تو نہیں گیا لیکن ہمارے یہ تحفظات و اعتراضات جوں کہ توں بدستور موجود ہیں بلکہ شاید ہمارے ان تحفظات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں انصاف لینے کا ایک بنیادی اصول ہے جو ہم نے تو نہیں بنایا جس کے تحت تحقیق کرنے والے لوگوں کا غیر جانبدار ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ جے آئی ٹی کے ایک رکن مشرف دور میں بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تحقیقات کر چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی ممبرز کے اختلاف کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ کو خود پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے خط لکھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ان کا دامن صاف ہے۔

Leave a Reply