وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آنے والے ترقیاتی بجٹ میں شامل کئے جانے والے اور جاری ریلوے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ دونوں وزراءنے سی پیک میں شامل ریلوے کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزارت منصوبہ بندی …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آنے والے ترقیاتی بجٹ میں شامل کئے جانے والے اور جاری ریلوے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ دونوں وزراءنے سی پیک میں شامل ریلوے کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزارت منصوبہ بندی اور ریلوے حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ ریلوے ہماری معیشت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، معیشت کی مضبوطی اور ذرائع مواصلات و رسل و رسائل میں بہتری لانے کےلئے ریلوے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply