لاہور۔8 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے عظیم شہداءکو سلام پیش کرتا ہوںجن کی بدولت ہمارے گارڈنز، پلے گرا¶نڈز، فوڈ سٹریٹس اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں رونق اور تحفظ ہے ان شہداءکو 20کروڑ لوگوں کا سلام عقیدت ہے جنہوں نے ہماری خوشیوں اور عید کو چار چاند لگائے‘ ساری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔8 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے عظیم شہداءکو سلام پیش کرتا ہوںجن کی بدولت ہمارے گارڈنز، پلے گرا¶نڈز، فوڈ سٹریٹس اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں رونق اور تحفظ ہے ان شہداءکو 20کروڑ لوگوں کا سلام عقیدت ہے جنہوں نے ہماری خوشیوں اور عید کو چار چاند لگائے‘ ساری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور شانہ بشانہ اس کے ساتھ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹر ز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزےر نے کہا کہ الحمدللہ رمضان کے آخری عشرے اور عید کے دنوں میں ہم نے ایک ارب روپے کمائے ہیں اور تقریباً 20 لاکھ مسافروں کو اُن کی منزل مقصود پر پہنچایاہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھل ایکسپریس میں 600 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی اور اُس میں 1700 لوگوں نے سفر کیااور یہ بھی سچ ہے کہ کوہاٹ ایکسپریس میں 670 مسافروںکی جگہ تھی اور اُس میں بھی 1700 لوگوں نے سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوچز نہیں ہیں اور ہم نے بڑا وقت ضائع کیاہے کیونکہ ہمارے پاس جو ٹینڈر آتے ہیں وہ سنگل ٹینڈر ہوتے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ پاکستان ریلوے میری وزارت کے دوران یا میرے جانے کے بعد کسی بحران کا شکار ہو۔ آج ہم نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ سنگل ٹینڈر کے ٹی او آرز کو مزید بہتر بنائیں تاکہ سنگل ٹینڈر کا خاتمہ کیا جاسکے۔








