لاہور۔8 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبل از وقت الیکشن کی بات جنوبی پنجاب کے حوالے سے سوال کے جواب مےں کہی، اگر الیکشن جلدی ہو بھی جائیں تو قیامت نہیں آجائے گی‘ عوام بہتر پرفارمنس کو دیکھتے ہیں‘ پاک فوج موجودہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ ملک میں معیشت اورجمہوریت …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔8 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبل از وقت الیکشن کی بات جنوبی پنجاب کے حوالے سے سوال کے جواب مےں کہی، اگر الیکشن جلدی ہو بھی جائیں تو قیامت نہیں آجائے گی‘ عوام بہتر پرفارمنس کو دیکھتے ہیں‘ پاک فوج موجودہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ ملک میں معیشت اورجمہوریت مضبوط ہو‘ پاکستان کا سب سے بڑا اور مضبوط ادارہ پاک فوج ہے جو ملکی ترقی‘ خوشحالی‘ نظریاتی‘ معاشی و اقتصادی سرحدوں کی بہتر معاملہ فہمی کیلئے کام کرتا ہے۔ وہ ہفتہ کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کی طرف سے قبل از وقت الیکشن کی بات کے حوالے سے سوال پر کہا کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے قبل از وقت الیکشن کی بات کی اور اگر الیکشن پانچ سال کی بجائے تین یا چار سال میں ہوبھی جائیں تو ا س سے قیامت نہیں آجائے گی‘ عوام اس بات کو بخوبی دیکھیں گے کہ چوروں اور لٹیروں نے ملک کیلئے کیا کیا اور تحریک انصاف کی حکومت نے کیا کارکردگی دکھائی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جب آصف علی زرداری نے سسرال جانا ہو تو وہ پگڑی پہن لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ‘ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی کیلئے کھڑی ہے اور عوام چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، انہوں نے عوام کیلئے جو فیصلے کئے وہ تاریخ میں یاد رکھیں جائیں گے۔








