وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت قومی فلکیاتی مشاہدہ کمیشن کی سائنٹیفک کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت جمعہ کو قومی فلکیاتی مشاہدہ کمیشن کی سائنٹیفک کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا سپیس میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان میں پانچ فلکیاتی آبزرویٹریز بھی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ فیصلہ کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں اسلام …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت جمعہ کو قومی فلکیاتی مشاہدہ کمیشن کی سائنٹیفک کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا سپیس میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان میں پانچ فلکیاتی آبزرویٹریز بھی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ فیصلہ کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں اسلام آباد اور گوادر میں فلکیاتی آبزرویٹری قائم کی جائیں گی۔