وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

سوہاوہ۔ 5 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق حکمرانوں کے 30سالہ سیاسی نظام کو ختم کیا اور متوسط طبقے کا رائج قائم کیا، پاکستان کے لوگوں کو جلد اقتصادی بحران سے نکالیں گے، وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے بھی رہنما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی …

سوہاوہ۔ 5 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق حکمرانوں کے 30سالہ سیاسی نظام کو ختم کیا اور متوسط طبقے کا رائج قائم کیا، پاکستان کے لوگوں کو جلد اقتصادی بحران سے نکالیں گے، وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے بھی رہنما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کی سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،گورنر پنجاب غلام سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کا قیام ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ گزشتہ تین چار سال سے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزارا۔ ان میں غریبوں اور انسانیت کا قدر بہت زیادہ ہے، اپنی زندگی میں ایسا شخص کبھی نہیں دیکھا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے رہنما ہیں۔ سعودی عرب،ایران اور ترکی کے سربراہان سمیت عالم اسلام کے دوسرے سربراہان وزیراعظم عمران خان سے مشورہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج عالم اسلام کے رہنما ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان ابھرتا ہوا لیڈر سامنے آیا ہے۔ جو لوگ 30سال اقتدار پر قابض تھے پاکستان تحریک انصاف نے پرامن انقلاب کے ذریعے ان کی سیاست پاش پاش کر دی۔کبھی وہ لندن جاتے ہیں، کوئی عدالتیں کے چکر لگا رہا ہے اور کوئی دوبارہ جیل جا رہا ہے۔ اس بڑے انقلاب کے ذریعے ایک لہو قطرہ بھی نہیںبہایا اور پرامن انقلاب کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف متوسط لوگوں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں تیل کی قیمتیں بڑھیں اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ اگر سابق حکمرانوں میں ایک فیصد بھی وزیراعظم عمران خان کی طرح درد ہوتا تو ملک کے حالات اتنے خراب نہ ہوتے، ملک کو 30سال سے اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ امید ہے آنے والے دنوں میں حکومت بہت جلد ملک کو اقتصادی بحران سے نکالیں گے۔ پی ٹی آئی نے جس طرح سابق حکمرانوں کا خاتمہ کیا اور ان کے سیاسی نظام کو ختم کیا اور متوسط طبقے کا رائج قائم کیا، پاکستان کے لوگوں کو جلد اقتصادی بحران سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سوہا وہ ،کوہ نمک اور جہلم کے چپے چپے سے واقف تھے، آپ کی قیادت کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے جہلم میں مقامی مسائل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ڈیم کی فزیبلٹی مکمل ہو گئی ہے، اس سے یہاں پر چھوٹا ڈیم مکمل ہو جائے گا تو پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوںپر حل ہو گا۔ جی ٹی روڈ کی توسیع اور منگلا روڈ منصوبہ مکمل ہونے سے پورا علاقہ نہ صرف اسلام آباد بلکہ پنجاب سے بھی جڑ جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے سیاسی فتح حاصل کی تاہم نظام کے خلاف جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔

Leave a Reply