وفاقی وزیر سردار یوسف کی ہری پور پریس کلب کے عہدیداروں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے ختم نبوت کا حلف نامہ اصل شکل میں بحال کر دیا ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کیلئے غلط پراپیگنڈہ کیا۔ وہ ہفتہ کو ہری پور پریس کلب اور ہری پور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ …

اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے ختم نبوت کا حلف نامہ اصل شکل میں بحال کر دیا ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کیلئے غلط پراپیگنڈہ کیا۔ وہ ہفتہ کو ہری پور پریس کلب اور ہری پور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کیخلاف کچھ نہیں ملا تو انہوں نے عوام کو بھڑکانے کیلئے بل کو استعمال کرنا شروع کر دیا اور بلا جواز اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ تاہم حکومت نے اس متنازعہ معاملہ کو اتفاق رائے سے حل کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply