وفاقی وزیر سید صدرالدین راشد ی نے چار پاکستانی اداروں کو فنی تربیت کےلئے ایکریڈیشن کی اسناد دےدیں

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید صدرالدین شاہ راشد ی نے ہنر مند افرادی قوت کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے چار پاکستانی اداروں کو فنی تربیت کے لئے ایکریڈیشن کی اسناد عطا کی ہیں۔ ان اداروں میں عرافات گروپ آف ٹائیروسنیم، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ پروفیشنل ایجوکیشن، راولپنڈی، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، منڈی بہاﺅالدین، …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید صدرالدین شاہ راشد ی نے ہنر مند افرادی قوت کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے چار پاکستانی اداروں کو فنی تربیت کے لئے ایکریڈیشن کی اسناد عطا کی ہیں۔ ان اداروں میں عرافات گروپ آف ٹائیروسنیم، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ پروفیشنل ایجوکیشن، راولپنڈی، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، منڈی بہاﺅالدین، کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹرینینگ انسٹی ٹیوٹ، راولپنڈی اور اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹیٹیوٹ، مندرہ شامل ہیں۔ یہ ادارے متحدہ عرب امارات کی قومی قابلیت اتھارٹی سے سند یافتہ ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے و فاقی وزیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ادارے ہنر مند افرادی قوت کی برآمد میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply