وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا،جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔فاٹا اصلاحات کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور کالے قانون (ایف سی آر) کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا،جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔فاٹا اصلاحات کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور کالے قانون (ایف سی آر) کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جا سکے، فاٹا کے عوام کو ملک کے دیگر عوام جیسی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم نے فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں میں لوگوں اور ان کے جرگہ عمائدین کے پاس جا کر ان کی رائے معلوم کی جس سے یہ واضح ہوا کہ یہ لوگ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونا چاہتے ہیں۔ فاٹا کے قومی اسمبلی اور سینٹ کے تمائندوں کا بھی یہی اتفاق رائے ہے کہ اصلاحات کے بعد فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی لایا گیا اور قومی اسمبلی سمیت سینٹ میں بھی 2 مرتبہ اس پر بحث کی جا چکی ہے اور اتفاق رائے سے یہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے بعد اسے خیبرپختونخواہ میں ضم کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply