لاہور ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے بدھ کو ایمبیسیڈر برائے انسانی حقوق کیز وین بار اور نیدرلینڈ کے ایمبیسیڈر جینیٹی سیپن سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر نیدرلینڈ اور وزارتِ انسانی حقوق کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے حکومت پاکستان بالخصوص وزارتِ انسانی حقوق کی مختلف سرگرمیوںکے متعلق بتاتے …
وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل سے ایمبیسیڈر برائے انسانی حقوق کیز وین بار اور نیدرلینڈ کے ایمبیسیڈر جینیٹی سیپن کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے بدھ کو ایمبیسیڈر برائے انسانی حقوق کیز وین بار اور نیدرلینڈ کے ایمبیسیڈر جینیٹی سیپن سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر نیدرلینڈ اور وزارتِ انسانی حقوق کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے حکومت پاکستان بالخصوص وزارتِ انسانی حقوق کی مختلف سرگرمیوںکے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اقلیتی جماعتوں کے حقوق سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ نئے دور کی ضرورت کے مطابق مطلوبہ قانون سازی بھی کر رہے ہیں تاکہ تمام اقلیتی برادری کے حقوق کی رسائی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس ضمن میں مختلف قانونی پیچےدگیوں اور ان کے حل کے متعلق بھی بتایا۔







