اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کےلئے قومی ٹیم نے جس شاندار کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے و ہ قابل تحسین ہے۔ منگل کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے توقع …
وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کےلئے قومی ٹیم نے جس شاندار کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے و ہ قابل تحسین ہے۔ منگل کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قومی ٹیم اسی جذبہ سے سیمی فائنل اور فائنل میں بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس اہم ٹورنامنٹ میں موقع دینا ایک اچھا اقدام ہے جس کا نتیجہ اس وقت ہمارے سامنے ٹیم کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ ٹیم اگلے میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔








