حضرو(8ستمبر اے پی پی ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو پہلے پاکستان کو ایٹمی قوت اور بعد میں معاشی قوت بنانے کی سزا دی گئی‘ محمد نواز شریف نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کےلئے نمایاں اقدامات اٹھائے‘ نواز شریف محب الوطن لیڈر ہیں انکی ملک وقوم کےلئے نمایاں خدمات ہیں‘ این اے57میں اربوں روپے کے فنڈز سے …
وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
حضرو(8ستمبر اے پی پی ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو پہلے پاکستان کو ایٹمی قوت اور بعد میں معاشی قوت بنانے کی سزا دی گئی‘ محمد نواز شریف نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کےلئے نمایاں اقدامات اٹھائے‘ نواز شریف محب الوطن لیڈر ہیں انکی ملک وقوم کےلئے نمایاں خدمات ہیں‘ این اے57میں اربوں روپے کے فنڈز سے سوئی گیس کی فراہمی بھی محمد نواز شریف کی اٹک کے عوام سے محبتوں کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خرہ خیل کو سوئی گیس کی فراہمی کے بعد بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ،سلیم شہزاد،چیئرمین یاسر زمان خان،نسیم خان،عارف خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔








