وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال سے چین کی معروف کمپنی ہواہوائی ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ملاقات کی جس دوران ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کے علاج کےلئے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
وفاقی وزیر صحت سے چینی کمپنی کے سی ای او کی ملاقات، ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کے علاج میں پیش رفت کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال سے چین کی معروف کمپنی ہواہوائی ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ملاقات کی جس دوران ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کے علاج کےلئے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،ملاقات میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ اسلم غوری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ ڈاکٹر عبید ممتاز ،معروف ہیماٹولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید ایس حامد اور کلینیکل ریسرچ کے ماہر سید منور علی بھی موجود تھے۔ وزارت قومی صحت سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کے علاج کےلئے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی ٰکمال نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کے علاج سے متعلق (B2B) معاہدہ پر کامیابی سے دستخط کیے گئے ہیں، معاہدہ پاکستان میں جدید اور مقامی سطح پر علاج کی دستیابی کی جانب اہم سنگ میل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ تاریخی تعاون ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے مریضوں کے لیے جدید علاج کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اندازاً 10 لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس ڈیلٹا سے متاثر ہو سکتے ہیں ،اس اقدام سے ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے مریضوں کو جدید و مؤثر علاج تک رسائی حاصل اور پاکستان کے دواسازی کے شعبے میں استعداد کار اور بین الاقوامی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضے ترجیحی بنیاد پر یقینی بنارہی ہےتاکہ یہ دوا جلد از جلد پاکستانی مریضوں کے لیے دستیاب ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس دوا کی فیز ٹو کلینیکل سٹڈی میں اس کی حفاظت اور مؤثریت کے مثبت نتائج سامنے آ چکے ہیں








