وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی بریڈ فورڈ یونیورسٹی اور لیور پول یونیورسٹی کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبہ میں بہتری کےلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات بریڈ فورڈ یونیورسٹی اور لیور پول یونےورسٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبہ میں بہتری کےلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات بریڈ فورڈ یونیورسٹی اور لیور پول یونےورسٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان رائٹ نے وزیر صحت کو بتایا کہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی وزارت صحت کی معاونت سے پاکستان میں پہلی بار برتھ Cohort سٹڈی کرنے جا رہی ہے اس ریسرچ میں نیوٹریشن، مینٹل ہیلتھ ، نان کمیونیکیبل ڈیزیز (این سی ڈی) اور مختلف بےماریوں کی سائنسی طریقے سے وجوہات سامنے لائی جا سکیں گی۔ ریسرچ سے یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ ہمارے ملک کے اندر وہ کونسی وجوہات ہیں جن سے بےماریوں کے پھےلاﺅ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ ریسرچ کی دنیا میںCohort سٹڈی ایک مستند سمجھی جاتی ہے جس کی بنےاد پر ہم آنے والے وقتوں میں بیماریوں کے بارے میں اپنی پالیسی بناتے ہیں۔ یہ پاکستان میں ہیلتھ کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر پہلا برتھ Cohortسٹڈی ہو گا ۔ دنیا کے اور ممالک میں بھی اس طرز تحقیق کو بتدریج مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں