وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ویتنام کے نائب وزیر صنعت کاڈلک ینگ کی ملاقات

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ویتنام کے نائب وزیر صنعت کاڈلک ینگ کی ملاقات معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ویتنام کے نائب وزیر صنعت کاڈلک ینگ نے ملاقات کی۔ منگل کے روز ہونے …

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ویتنام کے نائب وزیر صنعت کاڈلک ینگ کی ملاقات
معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ویتنام کے نائب وزیر صنعت کاڈلک ینگ نے ملاقات کی۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران مختلف شعبوں خصوصاً معیشت، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا کہ پاکستان منفرد جغرافیائی حیثیت کا حامل ہونے سمیت بہترین انسانی وسائل، وسیع اراضی، ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور کاروباری تعلقات بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے جس سے موجودہ تجارتی حجم میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام پاکستان کی حالیہ آٹو پالیسی سے مستفید ہو سکتا ہے جس میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

Leave a Reply