وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت قومی احتساب قوانین پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،مجوزہ قومی احتساب کمیشن کی تشکیل پر غور کیا گیا نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے،کمیٹی نے نیب کے اسکوپ آف انکوائری پر تجاویز مانگ لی ہیں،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد …
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت قومی احتساب قوانین پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت قومی احتساب قوانین پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،مجوزہ قومی احتساب کمیشن کی تشکیل پر غور کیا گیا
نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے،کمیٹی نے نیب کے اسکوپ آف انکوائری پر تجاویز مانگ لی ہیں،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی صدارت میں قومی احتساب قوانین پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی،ایس اے اقبال قادری،سینٹر جاوید عباسی سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجوزہ قومی احتساب کمیشن کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں قومی احتساب کمیشن قوانین پر ارکان نے اپنی اپنی تجاویز دیں، ان کیمرا اجلاس میں تمام جماعتوں کے ممبران نیب اور وزارت قانون کے حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی اجلاس کے بعد کمیٹی چیئرمین زاہد حامدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کر لیاہے، تمام کمیٹی ممبران نے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جگہ قومی احتساب کمیشن بنے گا۔ چیئرمین عدلیہ سے ہو یا کسی دوسرے ادارے سے، ممبران نے اس پر مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے۔








