وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو حالیہ ویڈیو پریس کانفرنس سے قبل عدالت میں پیش کرنی چاہیئے تھی ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیو سے نواز شریف کو اپنے مقدمات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو حالیہ ویڈیو پریس کانفرنس سے قبل عدالت میں پیش کرنی چاہیئے تھی ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیو سے نواز شریف کو اپنے مقدمات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو یہ ویڈیو پریس کانفرنس کی بجائے کورٹ میں شہادت کے طور پر پیش کرنی چاہئے تھی اگر یہ صحیح تھی۔فروغ نسیم نے کہا کہ اگر یہ ویڈیو جعلی ثابت ہوئی تو یہ توہین عدالت کے زمرے میں آئے گی اور آئین کے مطابق 6 ماہ قیدہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر یہ تھا کہ پریس کانفرنس کرنے سے پہلے اس کی حقیقت کوجانا جاتا۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو نواز شریف کے مقدمات پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

Leave a Reply